منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

پی ٹی آئی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی۔

رٹ پیٹیشن تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد زاہد اور عبیداللہ نے دائر کی۔ رٹ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا تھا، پارٹی چئیرمین نے پریس کانفرنس میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا، پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس دیا گیا، جس کا جواب بھی دیا، جواب جمع کرانے کے باوجود پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

سابق ممبران اسمبلی نے داخل رٹ پٹیشن میں موقف اپنایا کہ الزام کے باعث ہماری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا، الیکشن کمشین کے قوانین کے مطابق پارٹی نے شکایات کا ازالہ نہیں کیا، اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا عدالت میں کرنے کے لیئے تیار ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے