ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

پیپلز کی پارٹی | زوہیب حسن ایڈوکیٹ

تحریر: زوہیب حسن ایڈوکیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی رنگ نسل مذہب مسلک عہدہ عقیدہ اور سیاسی طرفداری سے بالاتر ہوکر انسانی اقدار انسانیت کا احترام اور انسانیت کی خدمت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے ۔

پچھلے 53 سال سے یہ پارٹی حکومت میں رہی ہو یا اپوزیشن میں یہ مسلسل ہر مظلوم محروم محکوم کی ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی انکے دکھ درد میں شریک ہوتی چلی آ رہی ہے۔

نظریات کی تکمیل اور منشور کی پاسداری میں پارٹی نے اپنے قائدین سے لیکر ادنی ورکر تک قربانیوں کی انمٹ مثالیں قائم کی ہیں۔

تقریبا ایک ہفتہ قبل اس پارٹی کے ورکرز نے اپنے شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کے مزار پر کھڑے ہوکر اور کل کی بات ہے کہ قائد عوام جناب زوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر عزم کیا کہ وہ آخری دم تک پارٹی منشور اور نظریات کا پاس رکھے گے ۔ رنگ نسل مذہب مسلک عہدہ عقیدہ اور سیاسی طرفداری سے بالاتر ہو کر ہر مظلوم محروم اور محکوم کے ساتھ کھڑے رہے گے۔

آج ہی کے دن پختونخوا اسمبلی کے ممبر پاکستان پیپلز پارٹی کے محترم آحمد کریم کنڈی بلوچستان میں دہشتگردی کے شکار ہزارہ قبیلہ کے قتل ہونے والے 11 افراد کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ انکے دکھ درد میں شریک ہوکر انکے ساتھ بیٹھے رہے۔

آج ہی کے دن پختونخوا اسمبلی کے ہی ممبر پاکستان پیپلز پارٹی کی محترمہ نگہت اورکزئ صاحبہ نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے طالب علم اعتزاز شہید کے قربانیوں کو یاد کرنے انکو عقیدت پیش کرنے کے لیئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جو دہشتگردوں کے سامنے کھڑا ہو کے اپنے جان کی قربانی دیں کر کئ سو بچوں کی ذندگیوں کو بچایا۔

آج ہی کے دن جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محترم فرحت اللہ بابر صاحب بنوں میں عوامی اجتماع کے سٹیج پر کھڑے ہوکر انگلی کے سہارے سیاسی زندگی بسر کرنے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کو للکارتے رہے۔

آج ہی پختون تحفظ مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر سید عالم محسود کے گرفتاری کے خلاف احتجاج میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند پختونخوا کے سینیئر نائب صدر جنگریز خان سمیت کارکنان پر مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا ۔

محتصر یہ کہ !

آپ لاکھ بار کوشش کر کے اس پارٹی کو اسکے قائدین کو اسکے ورکرز کو بدنام کریں اسکو عوام کی نظر سے اوجھل رکھنے کی کوشش کریں مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ پارٹی آج بھی اس ملک کے ہر مظلوم محروم محکوم کے دل میں رہتی ہے یہی پارٹی انکے حقوق کی ضامن ہے۔

کیونکہ ان مظلوموں محروموں محکوموں کا اور پاکستان پیپلز پارٹی کا دشمن ایک ہے انکا دکھ درد پاکستان پیپلز پارٹی سے زیادہ کوئ اور نہ جانتا ہے اور نہ ہی اس پارٹی سے زیادہ کوئ اور انکے دکھ درد کومحسوس کر سکتا ہے۔۔

تم رات کے سیاہی میں مجھے قتل کروگے

میں صبح کے اخبار کے تراشوں میں ملوں گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

آج کراچی آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پر ہے

کراچی ہفتہ 23 جنوری کی صبح گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جہاں حد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے