ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک

پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے رابطے شروع کر دیئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم فارمولے کے تحت چیئرمن سینیٹ کا مطالبہ کرے گی۔ پی ڈی ایم فارمولے میں طے پایا تھا کہ جس جماعت کی جہاں اکثریت ہوگی، دیگر جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایوان بالا کی دوسری بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔ سینیٹ الیکشن اور چیئرمن کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

اس بات کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس کے بدلے میں پنجاب میں ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سینیٹ میں نمبر گیم پوری کرنے کے لیے بھرپور سرگرم ہو چکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

ایک تبصرہ

  1. گیلانی صاحب کو نامزد نہیں کرنا چاہیئے ترک صدر کی بیوی نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے اپنا ہار چندہ مہم میں دے دیا مگر گیلانی صاحب کی بیگم نے اپنے لئے رکھ لیا جب تحقیقات کا آغاز ھوا انہوں نے لوٹا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے