ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے۔

ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر صادق بلوچ نے بتایا کہ ڈاکٹرآیت اللہ درانی علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آیت اللہ درانی نے سیاست کا آغاز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سے کیا، وہ 1985 سے 1989 تک پیپلزیوتھ آرگنائزیشن بلوچیستان کے صدر رہے۔

آیت اللہ درانی بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں 1989 سے 1990 تک مشیر برائے بلوچستان رہے۔

آیت اللہ درانی 1993 سے 1996 تک چیئرمین بیت المال بلوچستان رہے۔

آیت اللہ درانی 2008 کے انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ 2011 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے، ان کا انتقال پارٹی اوربلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر گھرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ درانی بلوچستان کا ایک پراثر آواز تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے