منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

پیپلزپارٹی باتوں سے زیادہ کام پریقین رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں تفریحی سرگرمیوں کیلئے گرائونڈز اور پارکس کا جال بچھانے کا اعزاز صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے کیونکہ ہم باتوں سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جنوبی میں آرام باغ کے علاقے میں باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورت باسکٹ بال کورٹ ڈی ایم سی ضلع جنوبی کے تحت بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما ، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی اور باسکٹ بال کے کھلاڑی موجود تھے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ بنا رہے ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں برنس روڈ کو شام کے وقت ٹریفک کے لئے بند کرکے فوڈ اسٹریٹ کو کھلا رکھا جائے تاکہ یہاں آنے والے اپنی آمد و رفت آزادانہ طور پر کرسکیں، اس مقصد کے لیے شام سات سے رات گیارہ بجے تک ٹریفک بند رہے گی۔ مزید برآں ضلع جنوبی کی سڑکوں کے ساتھ قدیم عمارتوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر ، ایس ایس پی جنوبی، میونسپل کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب لوگوں میں گھل مل گئے اور رہائشیوں و تاجر حضرات کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے کہا کہ برنس روڈ کو مثالی فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے