اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

پہلوانوں کے شہر میں پی ڈی ایم کا بھرپور جلسہ، میلے کا سماں

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں جمعہ کے روز پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ میلے کا سا سماں پیش کر رہا تھا۔

شہر کی مرکزی شاہراہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع جناح سٹیڈیم میں قائم جلسہ گاہ تک جانے والی سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا اس لیے شرکا کو وہاں تک پہنچنے کے لیے یا تو ایک طویل چکر کاٹ کر عقبی گیٹ تک پہنچنا تھا۔

یا پھر دوسرا راستہ سیدھا تھا مگر اس کے لیے ریلوے لائن عبور کرنا تھی جو زیادہ مشکل کام نہیں تھا۔ اس لیے زیادہ تر عوام وہیں سے داخل ہوئے۔ ریلوے لائن عبور کرنے پر سامنے ڈھول والے کھڑے تھے۔ جو توجہ اپنی طرف مبذول کروانا چاہتا تھا وہ ان کی خدمات لے سکتا تھا۔

وہ تقریباً آدھ کلومیٹر دور واقع سٹیڈیم کے گیٹ تک انھیں ڈھول کی تھاپ پر چھوڑ کر آتے تھے۔ ورنہ راستے میں رک کر جوس کی دکانوں اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال پر بھی رکا جا سکتا تھا۔ لیکن سٹیڈیم کے گیٹ پر پہنچ کر منظر یکسر بدل گیا تھا۔

لوگوں کی لمبی قطاریں دوپہر ہی سے بننا شروع ہو گئیں تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید طویل ہوتی چلی گئیں۔ ان میں زیادہ تر افراد نے پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے