جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، محتاط بیٹنگ، دو وکٹوں کےنقصان پر 139 رنز

پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے ہیں۔ اس وقت بابر اعظم اور شان مسعود وکٹ پر موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کردیا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے میدان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ مانچسٹر کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔

ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور شان مسعود نے ذمہ داری سے محتاط بلے بازی جاری رکھتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 139تک پہنچا دیا ہے۔ اس وقت بابر اعظم 69 جبکہ شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ بارش کے باعث میچ کافی دیر رکا رہا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے