منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، انکروچمنٹ کے نام پر غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ آپ نے پاکستان کیساتھ کیا کیا، عوام احتجاج کررہے ہیں، آپ نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، تاریخی بے روزگاری دی، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، انکروچمنٹ کے نام پر غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی۔

بلاول بھٹو زرداری نے غذر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکمران جماعت تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے صوبہ دیں گے، آئین، حقوق جمہوریت پیپلز پارٹی نے ديئے، صوبہ بھی پیپلزپارٹی سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو الیکشن سے ایک ماہ پہلے یاد آیا، بیانیہ میں تبدیلی لائے کہ وہ بھی صوبہ دیکھنا چاہتےہیں، آپ کے منشور میں یہ بات کیوں نہيں ہے؟، آپ کی کابینہ نےا س کی مخالفت کیوں کی ہے؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ میں اپنے غذر کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر موجود ہوں، ذوالفقار علی بھٹو نے غذر کو ڈسٹرکٹ بنایا تھا وہ بھی کہتے ہیں کہ صوبہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ پیپلز پارٹی کا منشورا پنا رہے ہو تو اپنی نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لیں، گلگت بلتستان کے لوگ آپ کے دھوکے میں نہيں آئيں گے، آج ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے تو غذر شہیدوں کی سرزمین ہے، غذر کے عوام نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جب غذر کے عوام نے شہادتیں دیں تو ان کا حق ہے کہ اپنی کی قسمت کا فیصلہ وہ خود کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے، تاریخی بے روزگاری ہے، موجودہ حکومت نے غربت، بے روزگاری میں اضافہ کیا، کسی صوبے میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، ہم عوام کو ریلیف دیتے ہیں، یہ تکلیف دیتے ہیں، یہ صرف امیروں کو ریلیف دیتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے