ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند جبکہ سندھ میں کُھلے رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش میں 11 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا پھیلاؤ قدرے کم ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق سکول کھلیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے ہر قسم کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کیے گئے تھے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزکے تحت صرف 50 فیصد بچوں کو سکول بلایا جاسکےگا، کسی تعلیمی ادارے میں کورونا کیس آیا تو صرف وہی بند کیا جائیگا۔ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے