پنجاب کے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں ہوئی۔ دولہا سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔ نئیں پنجاب کے وزیر نے سادگی کا کوئی خیال نہ کیا۔ اپنی شادی شاہانہ انداز میں کی۔
صوبائی وزیر اپنی دلہن لینے پہنچے تو ان کی شان و شوکت ہی نرالی تھی۔ چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار بھی سلامی کے لیے موجود تھے، دولھے نے اپنی دلہن کے ہمراہ لاہور کے ایک تاریخی مقام پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی دعوت ولیمہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی۔