ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پنجاب کی واحد سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی دیوالیہ ہوگئی

پنجاب کی واحد سرکاری انجینئرنگ یونیورسٹی دیوالیہ ہوگئی اور اس کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیےبھی پیسے ختم ہوگئے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلرز کی تنخواہ میں 50 فیصد اورگریڈ 18سے 21 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد کٹوتی کر دی گئی۔

گریڈ 17 کی 30 فیصد،گریڈ 11سے 16 تک 20 فیصد جب کہ 5سے 10 اسکیل تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی کی گئی ہے، جون کی تنخواہ کٹوتی کر کے ادا کی جائے گی۔

یو ای ٹی انتظامیہ نے پینشن میں بھی کٹوتی کے احکامات جاری کر دیے۔ کلاس اے کے پنشنرز کو 25 فیصد اور کلاس بی کے پنشنرز کو 30 فیصد کم پینشن ملے گی۔

وائس چانسلر یو ای ٹی سید منصور سرور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہوں میں کتوٹی کی گئی ہے، کوروناوبا میں ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز کی کمی ،طالب علموں کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی اور مزید قرضہ نہ ملنے کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، محکمہ ہائر ایجوکیشن اوریونیورسٹی چانسلر کو آگاہ کیا لیکن کوئی مدد نہ ہونے پر ایسا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے