ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے آٹے کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں شروع کردی ہیں، آٹے کا 716 ٹن غیر قانونی ذخیرہ پکڑا گیا ہے جس کی مالیت 28 ملین روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ 2 ہزار ٹن ذخیرہ کئے گئے چاول اور دیگر مصالحہ جات بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

چھاپوں اور برآمد شدہ سامان کی تفصیل سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بروقت کارروائی پر پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے