اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

پنجاب بھر میں مریضوں کی درست تعداد نہ عملے کی تربیت: ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی درست تعداد کا علم اور ڈاکٹروں و عملے کی باقاعدہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ۔ایڈوائزری گروپ نے ایک مراسلہ میں اپنی سفارشات میں کہا ہے راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس بن رہے ہیں،ممکنہ ہاٹ سپاٹس والے شہروں میں محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی تربیت نہیں کی، صوبے میں لوگ ڈینگی سے متاثرہورہے ہیں مگر اصل تعداد رپورٹ نہیں کی جارہی، مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا ملا لیکن مریض اتنے کم کیسے ہیں؟ گروپ کا مزیدکہنا ہے ہوا میں نمی، بارشوں سے ڈینگی لاروا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سنگین خدشہ ہے لیکن ہیلتھ کئیر کمیشن نے نجی ہسپتالوں میں عملے کی تربیت پر کوئی کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے گروپ کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور جی پیز کی ٹریننگ کرائی جائیگی،انہوں نے ہدایت کی گزشتہ برس کے اعدادوشمار سامنے رکھتے ہوئے پی آئی ٹی بی اور دوسرے ادارے بروقت رپورٹ پیش کریں ،ڈینگی ڈیش بورڈ بنایا جائیگا،کورونا وبا کے باعث ڈینگی کے تدارک میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائیگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے