ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

پشاور: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی اورگھی غائب، عوام بازار سے مہنگا خریدنے پر مجبور

پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اورگھی غائب ہو گیا، سٹوروں پر چینی کی قیمت فی کلو 68 روپے مقرر تو کی گئی ہے لیکن ملنا محال ہو گیا ہے، شہری دونوں اشیاء بازار سے مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہو گئے۔

پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اور گھی دونوں ہی اشیاء ملنا محال، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو تو مقررکی گئی ہے لیکن اس کا ملنا ناممکن ہو گیا ہے، شہرکے بیشترسٹوروں میں چینی کا نام و نشان تک نہیں، اسی طرح گھی کی قیمت 170 روپے مقرر ہے لیکن یہ بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے کلو جبکہ گھی 291 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، یوٹیلٹی سٹور مینیجرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چینی کے 40 کلو کے 5 تھیلے ملتے ہیں جو چند ہی لمحوں میں فروخت ہوجاتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے