اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

پشاور: نشتر آباد کے قریب بی آر ٹی بس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی، مسافر محفوظ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور بی آرٹی بس میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن پر موجود بی آر ٹی کی بس میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے، اور آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ آگ نادرا آفس نشتر آباد کے قریب لگی، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یونیورسٹی روڈ پر بھی بی آر ٹی بس کی چھت پر آگ لگی تھی، اس سے قبل بھی متعدد بسوں کے خراب ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے