ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پاکستان میں کورونا کا ہولناک ترین دن، 96 افراد جاں بحق، 2363 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1379 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 65059 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 445 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 427 اور پنجاب میں 410 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 60 ، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2363 کیسز  اور 96 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ میں 804 کیسز 31 ہلاکتیں، پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 225 کیسز 13 ہلاکتیں، بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں،  اسلام آباد 85 کیسز 4 ہلاکتیں، آزادکشمیر سے 8 کیسز اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے