جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

پاکستان میں بزرگ شہریوں کیلیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان

پاکستان میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کورونا ویکسین رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر1166 پر میسیج کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین مارچ میں لگے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن اسی ہفتے شروع ہو رہی ہے، تمام طبی عملے کی رجسٹریشن بھی اسی ہفتے شروع ہو گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے