جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

پاکستان تحریک انصاف کی پالیساں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، سندھ حکومت

صوبائی وزراء سعید غنی، امتیاز شیخ اور ناصر حسین شاہ نے وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیساں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے صوبائی بجٹ کو آئیڈیل نہیں کہہ سکتے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ حکومت سے پیپلز سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ ورلڈ بینک نے مفت میں پروجیکٹ نہیں دیے۔ حکومت نے یہ قرضہ ادا کرنا ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کو مسائل سے نکالنے میں وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سٹیل ملز کے معاملات اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ میں ایم کیو ایم وفاق کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ ایم کیو ایم کی حقیقت شہریوں کے سامنے آ جائے تو ان کی چودھراہٹ ختم ہو جائے۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کی امپورٹ بند ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، اب آئل مل گیا ہے تو لوڈ شیڈنگ میں کمی آ گئی ہے۔

 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سنتھیا یقیناً کسی ایجنڈے پر آئی ہے: لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے