ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پانچ جولائی! ملکی تاریخ کا سیاہ دن | نندلال مالہی

تحریر: نندلال مالہی

5 جولائی 1977ع پاکستان کی تاریخ کا وہ بدترین سیاہ دن ہے، جس دن پہ آج سے 43 برس پہلے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کے عظیم عوامی لیڈر اور منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا گیا، جرنل ضیاء الحق نے پورے ملک میں مارشلاء لگا کر نہ صرف پارلیمانی نظام کو سبوتاز کیا بلکہ عوام کے سارے بنیادی اور انسانی حقوق کو غضب کر کے پورے ملک میں عوام کی اظہارِ آزادی، جمہوری اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔ ملک کے کونے کونے سے سیاسی کارکنوں کو چن چن کر گرفتار کرکے ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مارشلاء کی ایک ایسی دھشت اور وہشت بٹھائی گئی کہ کوئی بھی عام آدمی یا سیاسی کارکن مارشلاء کے ظلم کے خلاف آواز اٹھا نہ سکے۔ ضیاء الحق کے بدترین مارشلاء نے نہ صرف ملک کو اندھیرے میں ڈھکیل دیا بلکہ دنیا سے اتنا پیچھے کردیا کہ ملک آج تک اپنے پائوں پے کھرا نہ ہوسکا۔ ہمارے ملک میں کلاشنکوف، ہیروئن، ڈاکو کلچر، نسلی اور لسانی نفرتیں، مذھبی انتھاپسندی، دھشتگردی اور کرپشن جیسی سب برائیاں جرنل ضیاء الحق کے مارشلاء کی پیداوار ہیں۔ ان برائیوں نے ملک کو دیمک کی طرح کھاکر تباھ اور برباد کر دیا ہے۔

میں تاریخ اور سیاست کے ایک شاگرد کی حیثیت سے یہ بات دعویٰ سے کرتا ہوں کہ جرنل ضیاء الحق کا یہ مارشلاء نہیں لگتا اور ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رھنما سے اس ملک کو محروم نہیں کیا جاتا تو آج ہمارا ملک پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوتا کیونکہ قدرت نے ہمارے ملک کی سرزمیں کو قدرتی وسائل سے اتنا نوازہ ہے کہ یہ ملک دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے، لیکن حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے غیر جمہوری فیصلوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط نا ہوسکی اور ہم ایکیسوین صدی میں دنیا سے بہت پیچھے رہے گئے ہیں۔

پانچ (5) جولائی کی تاریخ سے ہمارے حکمرانوں اور ریاستی قوتوں کو سبق سیکھنا چاہیئے کہ ایسی غلطی کی اب ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جرنل ضیاء کی مارشلاء کا گیارہ سالا دور کے ایک ایک دن عوام پہ بربريت، ظلم اور جبر کے داستانوں سے بھرا ہوا ہے اگر ہم اس پر لکھنا چاہیں تو ایک ایک دن پے ایک ایک کتاب لکھ سکتے ہیں۔

آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید بیگم نصرت بھٹو، شہید مرتضی بھٹو، شہید شاھنواز بھٹو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگیاں مارشلاء کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے نچھاور کردی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے