ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

پارک لین ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، انور مجید اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔ عدالت نے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ یہ جان بوجھ کر قرض ڈیفالٹ کا مقدمہ ہے، سٹیٹ بینک نے ایکشن لینا تھا۔ جس پر نیب نے کہا آصف زرداری کیخلاف اختیار کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی، فراڈ کا مقدمہ ہے۔

عدالت نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم نے نوٹس وصول کرلیا، آج ہی جواب دیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے، آج ہی آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا مجھے اپنی درخواست پر دلائل کے لیے وقت درکار ہے۔ احتساب عدالت نے کہا آج فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی، اور کاروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے یوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے