منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

ٹرمپ کو دھچکا، پینسلوینیا میں جج نے دھاندلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکی ریاست پینسلوینیا کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو رد کر دیا ہے جو کہ ٹرمپ کے لیے ایک نیا دھچکہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد نو منتخب صدر جو بائیڈن کی پینسلوینیا میں جیت کی رہ ہموار ہوئی ہے جس کی تصدیق پیر کو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو اقتدار جو بائیڈن کو منتقل کرنا ہے اور ایسے میں ان کی ٹیم اہم ریاستوں میں الیکشن حکام کی جانب سے نتائج کی تصدیق کو روکنا چاہتی ہے لیکن ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جج میتھیو بران نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم نے پینسلیوینیا میں ڈاک کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے بارے میں ’جو قانونی نکات پیش کیے ہیں وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔‘

 اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ جو بائیڈن نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 306 ووٹس لیے ہیں۔

تصدیق کے بعد الیکٹورل کالج کی چار دسمبر کو باقاعدہ طور ووٹنگ ہو گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے