ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

ووہان میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا مریض صحتیاب، دوبارہ کاروبار شروع کردیا

چین کے شہر ووہان میں مچھلی بیچنے والی 57 سالہ خاتون  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی پہلی کورونا کی مریضہ تھی۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ووہان کی 57 سالہ خاتون کا نام گوسیان ووئی ہے کہ مطابق دس دسمبر 2019 کو جب وہ منڈی میں مچھلی فروخت کر رہی تھیں تو انہیں نزلہ زکام محسوس ہوا، انہوں نے اس زکام کو عام زکام سمجھا اور اسپتال گئیں جہاں پر اسے انجکشن دیا گیا، لیکن ان میں کمزوری کے آثار نمایاں ہونے لگے تو وہ ووہان کے بڑے اسپتال گئیں، سستی کا احساس برقرار رہا اور ووئی نے 16 دسمبر کو علاقے کی سب سے بڑے اسپتال یعنی ووہان یونین اسپتال کا دورہ کیا۔

یونین ہسپتال میں،  گوسیان ووئی کو بتایا گیا کہ اس کی بیماری “بے رحم” ہے اور ووہان مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں نے انہی علامات کے ساتھ اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق گوسیان ووئی ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی پہلی مریضہ ہیں، جو لمبے علاج کے بعد اب مکمل صحتیاب ہیں اور دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرنے والی ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ چالیس ہزار سے زائد اس عالمی وبا سے اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

چین سے شروع ہونے والے وائرس نے یورپ کے بعد امریکا کا رخ کیا ہے ہیں روزانہ سینکڑوں کے تعداد میں ہلاکتیں ہورہی ہیں اور ہزاروں کے تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہورہے ہیں، جبکہ آج تک اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔

https://samachar.pk/wp-admin/media-upload.php?post_id=8061&type=image&TB_iframe=1

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے