سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔
جمعہ کو ملک بھر کے 4 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت حاصل ہے۔
میاں نواز شریف نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے دھاندلی کے زریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا۔