اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

وفاق کو سندھ کی زمینوں پر قبضہ نہیں کرنے دینگے، اسماعیل راہو

بھنڈار اورڈنگی جزائر پر نئے شہر تعمیر کرنے کی خبروں پر سندھ حکومت نے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سندھ کی ملکیت پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے بھی ان جزائرپر شہر بسانے کی کوشش کی تھی۔

صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق نے بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نیا شہر تعمیر کرنے کے لیے سندھ سے مشاورت نہیں کی۔ وفاق کا سندھ کی ساحلی پٹی پر نیا شہر تعمیر کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر وفاق کسی بھی علاقے میں کچھ نہیں بناسکتا۔ وفاق نے دو سال میں ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ آئین کے مطابق 12 ناٹیکل مائل تک سمندری حدود سندھ حکومت کے دائرے میں آتی ہے ۔ وفاق کو ہم سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے سمندری جزائر پر قبضہ کرانے کے لیے وفاق پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی ایکٹ 2020 ء لارہا ہے جو قابل قبول نہیں۔ وفاق صوبوں کی اجازت کے بغیر اتھارٹی بنانے کے لیے رول 27(5) اے اور رول 27 (8) 1973 میں ترمیم نہیں کرسکتا۔ سمندری جزائر پر بسائے جانے والے شہر غیر ملکیوں کے اڈے بن جائیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے