ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

وفاقی حکومت نے سندھ کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی: ناصر حسین

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ سندھ کورونا ویکسین خود منگوائے، وفاق سندھ کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دینے میں ٹال مٹول کررہا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزراء کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا لیکن وفاق نے اجازت دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے کورونا ویکسین منگوانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لیے سندھ نے سب سے پہلے اجازت طلب کی تھی جو رد کی گئی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزراء آج بھی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن عمران خان اور ان کی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سلائی مشین، شوگر و گندم خُرد برد عمران مافیا کا پراپرٹی مارک ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے