جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

وفاقی حکومت کا 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی جائیں گی، مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات مئی، جون میں کرانے کی تجویز ہے، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کر رہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کے امتحانات بھی ملتوی ہوں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے