ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

وفاقی حکومت ٹماٹر امپورٹ کررہی، جبکہ سندھ میں ٹماٹر 2روپے کلو میں فروخت ہورہا

سندھ حکومت کی بار بار نشاندھی کے باوجود وفاقی حکومت ٹماٹر ایکسپورٹ کرنے کے بجائے امپورٹ کررہی، جس سے سندھ کے کسان کو شدید نقصان ہورہا، سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں ٹماٹر اتنے سستے ہوگئے کہ اب دو روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے جب بھی فصل اترتی ہے تب حکومت ايکسپورٹ پر پابندی لگا ديتی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکيٹ ميں دام نہيں ملتے۔

کاشت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لیے ايسی پاليسياں بنائی جائيں جس سے نہ صرف فصل کے اخراجات پورے ہو بلکہ منافع بھی ملے۔

ٹماٹروں کی قیمت اس قدر کم ہونے پر کاشت کار فصل ختم کرکے جانوروں کو کھلانے لگے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خیبرپختونخوا کابینہ کے تین اراکین مستعفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر برائے توانائی حمایت اللّٰہ خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے