جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

وزیرستان: 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ زخمی ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو دستکاری اسکول کیلئے موٹر کار چلایا کرتا تھا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ 22 فروری بروز پیر کی صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا، جب میں خواتین کو لے کر دستکاری اسکول جا رہا تھا کہ ہماری گاڑی کو راستے میں روک کر گاڑی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے میں شدید زخمی ہوا، جب کہ گاڑی میں سوار چاروں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 4 خواتین کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے گاڑی میں دستکار اسکول کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔ جاں بحق تمام خواتین کا تعلق بنوں سے تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن لانچ کیا ہے تاہم حملہ آوروں کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ تاحال کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے