اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے وزیرخارجہ کےسعودی عرب کے بارے میں بیان کوغیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دوست برادرملک سعودی عرب سےمتعلق غیرذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے،پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب نےپاکستان کو مشکل کےہرمرحلےپر قومی مفادات میں ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کوخارجہ میدان میں تنہائی کاشکارکررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت خارجہ محاذپر حماقت یا پھرکسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچارہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلاف کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے