پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

وزیراعلیٰ پنجاب بےاختیار ہیں، بااختیار ہوتے تو معاملات اس حد تک نہ پہنچتے، طارق بشیر چیمہ

مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بے اختیار ہیں، اگر بااختیار ہوتا تو معاملات اس حد تک نہ پہنچتے۔ صوبہ پنجاب کو کون چلا رہا ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے کہ یہ تو صرف وزیراعظم اور ان کے اکابرین ہی بتا سکتے ہیں کہ نظام کس کے ہاتھ میں ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت سازی یا فیصلہ سازی میں حصہ دار نہیں ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم ‘’اہم اعلان’’ کی طرف نہ جائیں۔ اگر ہم وزیراعظم کیلئے غیر اہم ہو چکے ہیں تو پھر ٹھیک ہے، پھر ہم اپنا فیصلہ خود کر لیں گے تاہم اگر ملکی مفاد، قومی سلامتی، عوام کی بہتری اور مسائل حل کرنے میں اگر کچھ فیصلے کرنے ہیں تو ہم آج بھی حاضر ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم جس کشتی میں سوار ہیں وہ ضرور کنارے لگے۔ حکومت چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے۔ ہم اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں مانگ رہے۔ عوام مفاد کے ایشوز کو حل کرنے کے لیے ہم آج بھی ساتھ ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے