پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا، جمعے کی نماز کے بعد ٹیسٹ کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا، ہلکا بخار ہے طبیعت کافی بہتر ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 160 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار 450، سندھ میں ایک لاکھ 55 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 370، بلوچستان میں 16 ہزار 407، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 452، اسلام آباد میں 24 ہزار 218 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے