منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

وزیراعظم ہاؤس کے 4 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی

وزیراعظم ہاؤس کے 4 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، چاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی ایکٹیوٹی ہے، وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر اہم دفاتر کے اسٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے 4 ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 121 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 547، آزاد کشمیر میں 108، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک میں 873 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے