منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے جہاں سے ڈگری لی، وہاں کریانہ اسٹور ہے

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل “سماء” کے ٹاک شو میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے لندن میں جس یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی، وہاں اب کریانہ اسٹور کھل گیا ہے۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ اور عثمان ڈار نے گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں ایک دوسرے کی ڈگریوں پر شک کا اظہار کیا تھا جس پر ندیم ملک نے ان دونوں کو آج دوبارہ ثبوتوں کے ساتھ مدعو کیا۔

عطا تارڑ نے انکشاف کیا کہ لندن میں جس کیمپس سے عثمان ڈار نے ڈگری حاصل کی، جب وہاں بندہ بھیجا تو معلوم ہوا کہ اس پتے پر کریانہ اسٹور قائم ہے جبکہ اس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی لندن کیمپس کا کہیں ذکر نہیں ملتا۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شور میں عثمان ڈار نے تسلیم کیا کہ وہ کیمپس 2011 میں بند ہوگیا ہے جبکہ انہوں نے ڈگری 1997 میں حاصل کی تھی۔ جب ان سے کیمپس کی بندش کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کی وجہ یونیورسٹی انتظامیہ ہی بتاسکتی ہے۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے ایک اور نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ویب سائٹ پر لکھا ہوا ہے کہ آپ نے بی بی اے بھی کیا ہے۔ ذرا بتائیں، کہاں سے کیا آپ نے۔ اس کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے غلطی سے بی بی اے لکھا ہوا ہے۔ اصل میں انہوں نے بی کام کیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے