وزیراعظم عمران خان کے جانب سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے “وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020’’ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: ‘’786 786 4162’’ پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔
اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162" پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں؛
https://t.co/CRL0erEk3Z— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2020