جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

وزیراعظم نے ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کردیا، لاشیں دفنانے تک کوئٹہ نہیں آؤں گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔

اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، جتنا ظلم ان پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا، مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کے گیارہ افراد کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا، ہمارے ہزارہ کے لوگ بڑی مشکل میں بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ اس سازش کا حصہ ہے جسے میں نے پہلے بتایا تھا، بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، کراچی میں علماء کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے چار بڑے واقعات کو رونما ہونے سے روکا، کابینہ میں بتایا تھا کہ شیعہ علما کو قتل کرکے انتشار پھیلایا جائیگا، بڑی مشکل سے ہم نے یہ آگ بجھائی۔

عمران خان نے کہا کہ مچ میں جب واقعہ ہوا تو وزیر داخلہ سمیت اپنے دو وفاقی وزیروں کو وہاں بھیجا، پوری قوم اور حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا دھیان رکھیں گے، کل تک ہم ان کے تمام مطالبے بھی مان چکے ہیں، لیکن ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے