وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والدین کو تعزیت کیلئے وزیر اعظم ہاؤس بلوالیا۔
وزیراعظم نے اسامہ ستی کے والدین سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے اہل خانہ کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم عمران خان نے المناک واقعہ پر اسامہ ستی کے والدین سے دلی افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔