پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

وزیراعظم نوٹس لینا بند کردیں، گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غلطی کا اعتراف کریں یا استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

قومی اسمبلی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے 2 آپشنز ہیں، وہ معافی مانگیں ، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

اسمبلی میں بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت بھی کی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کو تباہ کرنے کا اعتراف کریں، وہ سب کو ساتھ لے کر اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فائدہ آئل کمپنیوں کو پہنچایا گیا ہے، یہ جماعت پاکستان پر اتنا ظلم کرکے بھی کیسے اپنے آپ کو تحریک انصاف کہتی ہے، انہوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ کیسے عوام کو جواب دیں گے کس منہ سے ان کے پاس جائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب،آپ بس نوٹس ہی لینا بند کردیں، ادویات پر نوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں، آٹا، چینی پر نوٹس لیا تو وہ مہنگے ہوگئے، بہتر ہوگا ہمارا وزیراعظم اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں، وزیراعظم کوئی پریس کانفرنس نہ کرے، کوئی نوٹس نہ لے، ذمہ داروں کو اپنا کام کرنے دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پائلٹس اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی، جس سے پاکستان کے قومی ادارے کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی، جبکہ وزیر موصوف خود جعلی ڈگری پر نشست سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے،یہ نالائق اور نااہل ہیں کام نہیں کر سکتے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے