ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

وزیراعظم عمران خان نے وزیر تجارت عمران خان کی تجویز کردہ سمری مسترد کردی، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے تحریک انصاف کو نالائق جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اس سے کسی قسم کا موازنہ نہ کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر تجارت عمران خان کی تجویز کردی سمری مسترد کردی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت، افرادی قوت اور تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کون سے کام خود کرنے ہیں، کن کاموں کے لئے قیادت کی منظوری ضروری ہے۔ ہم صوبے کی ترقی کے لئے سب سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، شور مچا تو تحقیقاتی کمیٹی بنا دی حالانکہ منظوری خود دی تھی۔ دواؤں کی قیمتیں بھی خود بڑھائی لیکن وزیر کو فارغ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتیں بھی حکومت نے خود بڑھائیں۔ اسد عمر خود اعتراف کرچکے کہ انھیں، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم کو اس فیصلے کا پتا تھا۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ کامرس کے وزیر عمران خان خود ہیں، ان کی مرضی سے ہی ای سی سی کی سمری آئی، معاملہ کابینہ میں آتا ہے تو پوچھتے ہیں یہ کس نے کیا؟

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس میں عمران خان کا قصور نہیں، بحیثیت وزیر منظوری دیتے ہیں لیکن بحیثیت وزیراعظم اعتراض کرتے ہیں۔ اگر حماد اظہر نے بغیر پوچھے سمری دی ہے تو اس کو برطرف کریں نہیں تو جس نے منظوری دی اس کو سامنے لائیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے