بدھ , 20 جنوری 2021
ensdur

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ شہدا کے لواحقین کو تعزیت کیلئے ویمن یونیورسٹی بلوالیا

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لئے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بلوالیا جہاں وزیراعظم لواحقین سے تعزیت اور ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

ادھر بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کو کوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی، صوبائی وزرا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے