ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اہم فیصلے کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے واضح ہو جائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ وقتی طور پر تو یزیدی قوتوں کو کامیابیاں دکھائی دے سکتی ہیں لیکن حق اور باطل کی لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔ آج کا دن پاکستان کی جمہوریت کے لیے افسوسناک ہے۔ جمہوریت کے علمبرداروں نے آج جمہوری قدروں کو قتل کیا، ان کی نفی کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملی، ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کی یقین دہانی اور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ عمران خان کے بیانیے پر آج مہر ثبت ہوئی۔ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی۔ ضمیروں کے سوداگروں نے ضمیروں کی خریداری کی۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے