وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے ، جہاں وہ سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں اور وفودکی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوروزہ سرکاری دورے پر سری لنکا جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کےمابین وفودکی سطح کےمذاکرات کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔