منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

وزیراعظم شدید دباؤ میں ہیں، اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بڑا قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں بھی توڑدیں کیونکہ اب لوگ بھی تنگ آچکے ہیں اور مصیبت میں مبتلا ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جی این این میں اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کوئی بڑا قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں توڑدیں یا اپنی کابینہ میں ہی تبدیلیاں کردیں اور کابینہ مزید چھوٹی کردیں۔

ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ خان صاحب کرنا کچھ چاہتے ہیں لیکن آگے سے نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے۔ کبھی عزیر بلوچ والی جے آئی ٹی نکل آتی ہے، کبھی روزویلٹ ہوٹل نکل آتا ہے، کبھی کراچی کی بجلی اور کچرے کا مسئلہ سامنے آجاتا ہے۔لوگ بیزار ہوچکے ہیں، لوگ بیزار کیا، مصیبت میں ہیں لوگ۔

وزیراعظم عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا تھا ، جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب اکٹھے ہوکر نیب میں ترامیم کی بات کررہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے