کیپٹل پولیس پشاور نے خواتین اور بچوں کو نیو ایئر نائٹ پر بھیڑے کا ماسک پہن کر ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان نیو ایئر کی رات کو پشاور کے مختلف علاقوں میں بھیڑے کا ماسک پہن کر موٹر سائیکل پر خواتین اور بچوں کو ڈرا رہا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کرلیا۔