ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو 24 اگست کو پھانسی دی جائے گی

گزشتہ سال 15 مارچ کو نیوزی لینڈ میں جمعہ کی نماز کے دوران دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست کو سزائے موت دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سنائی، ذرائع کے مطابق حملہ آور کو 24 اگست کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد ’’ مسجد النور‘‘ اور ’’لِن ووڈ مسجد‘‘ میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔ مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟

ایلن لکمین امریکن یونیورسٹی میں ہسٹری کے پروفیسر ہیں ۔ انیس سو چوراسی سے امریکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے