اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

نوازشریف دشمن کی زبان بول رہے ہیں، ان کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف دشمن کی زبان بول رہے ہیں، ان کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑا اور دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو طوفان آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے میں نوازشریف کی تقریر نہیں سن سکا سوگیا تھا، کورونا کے بعد 6 ماہ صحت مند ہونے میں لگتے ہیں، آج کل طبیعت ٹھیک نہیں دواکھا رہا ہوں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے، بھارت میں بانی ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملی جو کل نواز شریف کو ملی، لندن سے نوازشریف کا سیاسی جنازہ آئے گا، اگر نواز شریف کی یہی پالیسی رہی تو یہ نہ ہو کہ عمران خان اگلے پانچ سال بھی لگالے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اگر جلسوں سے جانا ہوتا تو ہم نے ٹکا کر 126 دن جلسوں میں لگائے، عمران خان کے مینار پاکستان جلسے سے کوئی نہیں گیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے