جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین تعینات کرتے ہوئے اس فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم اس دورانیے سے قبل نعیم بخاری کی جانب سے استعفے کو ان کی صوابدید سے جوڑا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے