ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

نظم وضبط کی خلاف ورزی، تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔ تمام ثبوت اور شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب قائل ہے کہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں رہا۔ چنانچہ عظمیٰ کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

تحریک انصاف کے حکمنامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں رہیں۔ تاہم وہ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟

ایلن لکمین امریکن یونیورسٹی میں ہسٹری کے پروفیسر ہیں ۔ انیس سو چوراسی سے امریکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے