منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

نافرمان بیٹے نے چائے دیر سے ملنے پر بوڑھے ماں باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے لہولہان کردیا۔

بدین(سماچار نیوز) سندھ کی ڈسٹرکٹ بدین کے شہر نندو میں ظالم اور نا فرمان بیٹے نے چائے دیر سے ملنے پر اپنے بوڑھے ماں باپ کو کلہاڑیاں مار مار کر لہو لہان کر دیا۔

یہ دلخراش واقعہ گائوں محمد حسن سہتو میں پیش آیا جہاں ملزم امیں سہتو نے مبینا طور پر چائے دیر سے ملنے پر اپنی بوڑھی ماں الھبچائی کو کلہاڑیاں مار مار کر شدید زخمی کردیا، بیوی کو بچانے کو آنے والے ملزم کے والد کمال سہتو کو بھی اس نے کلہاڑیاں مار مار کر لہولہان کر دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولس اسے پکڑنے میں ناکام رہی۔

اودھر بیٹے کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والے میاں بیوی کو بدین کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سینما پاکستان کا چہرہ | حسنین جمیل

تحریر: حسنین جمیل وزراعظم عمران خان کی زہر صدارت وزارت ثقافت کا ایک اعلی سطح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے