اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کی ساڑھے 18 لاکھ تنخواہ، گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے و دیگر مراعات کی تفصیلات منظر عام پر

کچھ روز پہلے کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سیما کامل کو نئی گورنر اسٹیٹ بنک مقرر کیا ہے۔ نئی گورنراسٹیٹ بنک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے جبکہ گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد انکریمنٹ لگا کرے گی ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی جبکہ انکی فیملی کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی ملے گی۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک کیلئےایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا ، بیرون ملک سفر کیلئے بزنس کلاس کی سہولت ملے گی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر 2 گھریلو ملازم رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اسکے علاوہ 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی ملے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کو سیکیورٹی گارڈ اور سیکیورٹی الارم سسٹم کی سہولت بھی ملے گی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی تعداد تین ہو گئی۔ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ تین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک اور گورنر اسٹیٹ بنک کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کتنی لگژری سہولیات ملتی ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے