پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

میاں محمد نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے: ثناء اللہ زہری

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے۔میاں نوازشریف آج سے ہمارے مخالف ہیں اور مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں۔

کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 2010میں (ن) لیگ کوجوائن کیا اس وقت نوازشریف کو بلوچستان میں کوئی نہیں جانتا، آکر رُلتا رہتا تھا، لیگی قائد نے تو اپنے محسنوں کونہیں چھوڑا۔ جنرل جیلانی کو نہیں چھوڑا، ضیاالحق کے بیٹے نے کہا نوازشریف سے جیسا بے وفا کوئی نہیں، جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ اچھائی کیا انہیں ڈسا، غوث علی شاہ سمیت بہت ساری مثالیں ہے، ہمیں بھی استعمال کیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے